پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس 39 ہزار 868 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس 39 ہزار 868 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس 39 ہزار 868 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران 285 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،اس دوران روپے کے مقابلے ڈالر 11 پیسے مزید مہنگا ہو گیا جبکہ صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید 500 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔

کارباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) کے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا۔ ایک وقت میں انڈیکس 300 پوائنٹس سے زائد بھی نیچے گر گیا۔ مگر اختتام پر مارکیٹ 285 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 868 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اس کے برعکس روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے اضافے کیساتھ 168 روپے 37 پیسے پر بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 168 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید 500 روپے فی تولہ سستا ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر سونے کی قیمت 2500 روپے تولہ تک کمی ہوئی۔ چوبیس قیراط خالص سونے کی قیمت1 لاکھ 200 ہزار روپے تولہ سے کم ہو کر 1 لاکھ 17 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گئی۔

Related Posts