قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا۔

 سینیٹر فیصل جاویدکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، شکایتیں ہیں کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

 سینیٹر فیصل جاوید نےکہا کہ آگے ورلڈکپ آنے والا ہے اور گزشتہ کئی سیریز ٹیم ہار چکی ہے، معاملہ کمیٹی میں بھیجا جائے اس پر بحث اور جائزہ ضروری ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیجنےکی ہدایت کردی۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

Related Posts