بھارتی بورڈ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلنے پر راضی ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی تجویز مان لی ہے ، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیوٹرل مقامات پر کون کون سے میچز ہوں گے، اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا اور اس سلسلے میں اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہے کہ پاکستان کو بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔

Related Posts