پر فارمنس کا مزہ ہی تب ہے جب پاکستان جیت سے ہمکنار ہو، نسیم شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پر فارمنس کا مزہ ہی تب ہے جب پاکستان جیت سے ہمکنار ہو، نسیم شاہ
پر فارمنس کا مزہ ہی تب ہے جب پاکستان جیت سے ہمکنار ہو، نسیم شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہناہے کہ سب سے زیادہ اچھا محسوس ٹیم کی جیت پر ہوتا ہے۔

نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ پرفارمنس کا مزہ ہی تب ہے جب پاکستان جیتے۔

نسیم شاہ نے لکھا کہ جیت ٹیم کی کوشش ہے جس میں سب کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا، اب نظریں اگلے میچ پر ہیں۔نسیم شاہ نے اسامہ میر کو شاندار ڈیبیو پر مبارک باد بھی دی۔

فاسٹ بولر کے پیغام پر مداحوں نے کمنٹس کر کے ان کی تعریف کی اور اگلے میچ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا

واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نسیم شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جس پر انہیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

Related Posts