جاپان میں وباء کے باعث طرز زندگی میں تبدیلیاں رونما ہونے لگیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاپان میں وباء کے باعث طرز زندگی میں تبدیلیاں رونما ہونے لگیں
جاپان میں وباء کے باعث طرز زندگی میں تبدیلیاں رونما ہونے لگیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹوکیو: جاپان کی بڑی کمپنیوں کے بارے میں کئے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے جواب میں 80 فیصد سے زیادہ کمپنیاں اپنے کارکنان کے کام کاج کے طریقہ کار کا دوبارہ جائزہ لے رہی ہیں۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وسیع تر صنعتی شعبہ جات کی ایک سو کمپنیوں سے 19 مئی سے اب تک کئے گئے اس سروے میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی۔ ان میں مصنوعات ساز ادارے، پرچون اور مالی خدمات کے ادارے بھی شامل تھے۔ سروے میں 95 کمپنیوں نے جوابات جمع کرائے۔

سوالات میں اْن سے پوچھا گیا تھا کہ وہ کن دو تبدیلیوں کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔کمپنیوں کی سب سے زیادہ 82 اعشاریہ 1 فیصد تعداد نے کہا کہ نئے انداز زندگی میں کام کاج کا نیا طریقہ کار، جیسا کہ گھر سے کام کرنا اور دفاتر میں عملے کی تعداد کو کم رکھنا۔

دوسرے نمبر پر سرمایہ کاری میں کمی ہے جسے 22 اعشاریہ 1 فیصد کمپنیوں نے اہم قرار دیا۔ اس کے بعد سپلائی چین اور لاجیسٹیک نظام میں تبدیلیاں ہیں جو 15 اعشاریہ 8 فیصد کمپنیوں کے لیے اہم رہیں۔

کمپنیوں کی 54 اعشاریہ 7 فیصد تعداد نے کہا کہ وہ زیادہ کارکنان کو گھر سے کام کی اجازت دیں گی۔ 17 اعشاریہ 9 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ نظام برقرار رکھیں گی جبکہ 10 اعشاریہ 5 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ تعداد میں کمی لائیں گی۔

Related Posts