ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، قیمت 240 روپے ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: امریکی ڈالر 240 روپے کی ریکارڈ سطح عبور کرکے پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 240 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 239 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 50 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41271 پر آ گیا ہے۔

Related Posts