جامعہ الرشید کا کانووکیشن اتوار کو، گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ سمیت اہم شخصیات مدعو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ الرشید کا کانووکیشن 5 مارچ بروز اتوار منعقد ہوگا، جس میں علمائے کرام، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن، سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، وی سی جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی و صوبائی وزراء سمیت مختلف شعبہ حیات کے نمایاں افراد مدعو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا ایک اور مسجد پر حملہ، توڑ پھوڑ

تقریب میں جامعہ الرشید سے ایم اے اسلامیات، مفتی کورس، حفظ و قرات، ٹیچر ٹریننگ کورس، عربی و انگلش لینگویج کورسز سمیت مختلف تعلیمی شعبوں کے پانچ سو سے زائد گریجویٹس میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

تقریب میں جامعہ الرشید کے تحت جدید تعلیم کیلئے قائم الغزالی یونیورسٹی کا تعارف بھی پیش کیا جائے گا۔

Related Posts