نگرانوں نے آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا، آگے کیا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پروگرام آج کی بات میں اینکر ماریہ چودھری اور تجزیہ کار ندیم مولوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ جیل میں قید ہونے کے باوجود بھی عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست ادھوری ہے، جیل میں ہونے کے باوجود دنیا کو ان کے مقدمات میں دلچسپی ہے، عالمی میڈیا پر روزانہ عمران خان کے خلاف مقدمات کی اسٹوریاں بن رہی ہیں۔

میزبان اور تجزیہ کار نے بتایا کہ پاکستان کی سیاست کا چلن بہت منفی رخ اختیار کر گیا ہے جو افسوسناک ہے، سوشل میڈیا پر کارکنان اپنے اپنے قائدین کے حق میں اور اپنے مخالف قائدین کے خلاف طوفان بد تمیزی مچا دیتے ہیں، میمز بنتی ہیں، مضحکہ اڑایا جاتا ہے، ٹک ٹوک بنتے ہیں، المیہ یہ ہے کہ اب اس غلط گیم میں بچے بھی ملوث ہو رہے ہیں۔

اس طرز سیاست کے خلاف پیمرا ترمیمی بل معرض بحث میں ہے، جو اگر اس طوفان بدتمیز کو روکنے میں کردار ادا کر سکتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ سیاست کی پیروی میں صحافت بھی بری طرح تقسیم کا شکار ہوکر اپنی پٹری سے اتر گئی ہے، ہر پارٹی کی لائن پر چلنے والے صحافی موجود ہیں اور لوگوں کو پہلے ہی معلوم ہوتا ہے کہ کونسا صحافی اور تجزیہ کار کس پارٹی کے بیانئے کا حامی ہے۔،

ایک دوسرا المیہ یہ ہے کہ صحافی، تجزیہ کار اور اینکرز جج کی کرسی پر جا بیٹھتے ہیں۔ اس طرز عمل سے بھی معاشرے اور سیاست میں نفرت اور تقسیم بڑھ رہی ہے۔ 

نگران حکومت نے اپنا کام شروع کر دیا ہے مگر نگران وزیراعظم نے آتے ہی عوام پر پیٹرول بم گرادیا پیٹرول کی قیمت میں لگ بھگ 17 روپے کا اضافہ کردیا ۔پاکستانی قوم سوال کررہی ہے کہ بات یہ سمجھ میں نہیں آتی کہ جب عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو پاکستان میں کیوں قیمتیں آسمان چھوتی ہیں ؟
دوسری طرف بلوچستان سےتعلق رکھنے والے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 16 رکنی کابینہ تشکیل دے دی ہےاور انکا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ کابینہ کی آلٹریشن ہوتی رہے گی۔
پی ڈی ایم حکومت نے جاتے جاتے جو بلز پاس کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا صدر عارف علوی نے اس میں سے 13 بلز واپس پارلمنٹ بھیج دیے ہیں تاکہ ان پر دوبارہ سے نظرثانی کی جا ئے اور پیمرا ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا بطور خاص میڈیا ریگولیشن کے متعلق بل کے متعلق کہنا ہے کہ یہ بل موجود ہ میڈیا قانون میں بہتری لایا ہے اب بچوں کو خاص طور پر فیک نیوز کے مضمرات کے بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے اوراس بل سے صحافیوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔ اب یہ تو آگے جا کے پتہ لگے گا کہ کس کو کتنا فائدہ ہوتا ہے۔
پروگرام میں اسٹاک مارکیٹ میں مندی، وہاب ریاض کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، شطرنج کی ماہر 10 سالہ آیت عاصمی، پیچیدہ مسلوں کو آسانی سے حل کرنے والی سکھر کی ماہر نفسیات، ڈرامہ سیریل مائے ری میں بچوں کی شادی سمیت دیگر دلچسپ موضوعات پر بات کی گئی۔

Related Posts