رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 14 فیصد کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 14 فیصد کمی
رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 14 فیصد کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 14 فیصد کم ہوگئیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے ٹیکسٹائل کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.2 فیصد کمی ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک 13 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات کی گئیں۔

جب کہ گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں برآمدی حجم 15 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 29 فیصد کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 404 پوائنٹس کی کمی

ان کی مالیت ایک ارب 23 کروڑ ڈالر رہی، جب کہ گزشتہ برس اپریل 2022 میں ایک ارب 73 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برامدات کی گئی تھیں۔

Related Posts