افغانستان میں خوفناک زلزلہ، مرنے والوں کی اجتماعی تدفین کی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں خوفناک زلزلہ، مرنے والوں کی اجتماعی تدفین کی گئی
افغانستان میں خوفناک زلزلہ، مرنے والوں کی اجتماعی تدفین کی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پکتیکا:افغانستان میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ہزار سے زائد افراد اپنی قیمتی زندگیوں سے محروم ہوگئے، جبکہ 1500سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایسے میں مرنے والوں کی اجتماعی تدفین کی جارہی ہے۔

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں آنے والے زلزلے کے بعد سامنے آنی والی مختلف ویڈیوز میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا عمل دکھایا گیاہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے لیے اجتماعی قبریں کھودی گئی ہیں۔کیونکہ مرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان، زلزلے سے اموات کے بعد طالبان نے بین الاقوامی مدد کی اپیل کردی

واضح رہے کہ افغان حکومت نے ملک میں تباہ کن زلزلے کے بعد عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔تاکہ ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جاسکے۔

Related Posts