ٹیلر سوئفٹ کے البم فیئر لیس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taylor Swift's album Fearless

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاس اینجلس :ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ رولنگ اسٹون کی جانب سے جاری کردہ مختلف گلوکاروں کے 500 البمز پر پہلے نمبر پر آگئیں، ٹیلر سوئفٹ کا البم فیئر لیس سب سے زیادہ سنا جانے والا البم بن گیا۔

ویب سائٹ رولنگ سٹون کی لسٹ کے مطابق ٹیلرسوئفٹ 9 سے 15 اپریل تک228.1 ملین آڈیو سٹریمز کی حیثیت سے پہلے نمبر پر رہیں۔

گلوکاربیٹ ڈریک 131.6 ملین آڈیو سٹریمز کے ساتھ دوسرے جبکہ گلوکار روڈ ویو107.8ملین آڈیو اسٹریمز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں:گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا

سال 2019 میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ رواں سال 28 ارب 63 کروڑ روپے کما کر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ قرار پائی ہیں۔

امریکی جریدے فوربز نے سال 2019 میں سب سے زیادہ کمانے والے گلوکاروں اور موسیقاروں کی فہرست جاری کی جس میں ٹیلر سوئفٹ کو رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ قرار دیا گیا ہے۔

فوربز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے لیے رواں سال نہایت اچھا رہا جس میں انہوں مزید شہرت کے ساتھ ساتھ بے پناہ دولت بھی کمائی۔واضح رہے کہ گذشتہ 5 سالوں کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے یہ اعزاز دوسری مرتبہ حاصل کیا۔

Related Posts