طالبان نے افغان سرکاری ٹی وی کی نشریات شروع کردیں، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان نے افغان سرکاری ٹی وی کی نشریات شروع کردیں، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
طالبان نے افغان سرکاری ٹی وی کی نشریات شروع کردیں، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: طالبان نے افغانستان کے سرکاری ٹی وی کی نشریات شروع کردیں جس کے دوران میزبان نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

افغانستان کی سڑکوں پر طالبان نے نیوز رپورٹنگ بھی شروع کردی۔ نئی افغان حکومت کے متعلق شہریوں سے رائے لیتے رہے۔ طالبان کے نمائندوں نے نجی ٹی وی طلوع نیوز کا بھی دورہ کیا۔

طالبان نے نجی ٹی وی کے گارڈز سے اسلحہ لے لیا تاہم نشریات جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل سے 18 مسافر طیاروں نے تاجکستان کی طرف اڑان بھری ہے۔

ازبکستان میں 46 طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے لینڈنگ کی۔ افغان میڈیا کے مطابق زیادہ تر طیاروں میں ائیرپورٹ کے اہلکار سوار تھے تاہم ازبکستان نے فوجی حدود کی خلاف ورزی پر افغان فوجی طیارہ مارگرایا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے سی این این کی خاتون رپورٹر نے برقعہ پہن کر کابل میں رپورٹنگ کے دوران طالبان کے ساتھ بات چیت کی اور ملک کے حالات سے آگاہ کیا جسے طالبان نے کوریج سے نہیں روکا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد جنگجو گروہ طالبان نے ملک پر مکمل قبضہ حاصل کر لیا جس کے بعد اتحادی ممالک امریکا کے خلاف ہوگئے۔انخلاء کے فیصلے پر شدید تنقید کی گئی۔

 امریکا کے بڑے اتحادی ممالک برطانیہ اور جرمنی نے افغانستان سے فوج کے انخلاء کے فیصلے کی کھل کر مذمت کی۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ موجودہ صورتحال افغانستان کے ساتھ ساتھ جرمنی کیلئے بھی ڈرامائی اور خوفناک ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان پر طالبان کا مکمل قبضہ، اتحادی ممالک امریکا کے خلاف ہو گئے

Related Posts