افغانستان پر طالبان کا مکمل قبضہ، اتحادی ممالک امریکا کے خلاف ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان پر طالبان کا مکمل قبضہ، اتحادی ممالک امریکا کے خلاف ہو گئے
افغانستان پر طالبان کا مکمل قبضہ، اتحادی ممالک امریکا کے خلاف ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد جنگجو گروہ طالبان نے ملک پر مکمل قبضہ حاصل کر لیا جس کے بعد اتحادی ممالک امریکا کے خلاف ہوگئے ہیں اور انخلاء کے فیصلے پر شدید تنقید کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے بڑے اتحادی ممالک برطانیہ اور جرمنی نے افغانستان سے فوج کے انخلاء کے فیصلے کی کھل کر مذمت کی ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ موجودہ صورتحال افغانستان کے ساتھ ساتھ جرمنی کیلئے بھی ڈرامائی اور خوفناک ہے۔

برطانوی وزیرِ دفاع نے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل پر طالبان کا قبضہ عالمی برادری کی ناکامی ہے۔ امریکا اور طالبان کا جس طرح معاہدہ ہوا، وہ غلطی تھی۔ افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بننا چاہئے۔

دوسری جانب امریکی حکومت تاحال فوج کے افغانستان سے انخلاء کے فیصلے کو درست قرار دے رہی ہے۔ محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا کے نئی افغان حکومت کے ساتھ تعلقات کا انحصار طالبان کے اقدامات پر ہوگا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایسی افغان حکومت کے ساتھ کام کیلئے تیار ہیں جس میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام کیا جائے۔قبل ازیں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم سابق افغان صدر اشرف غنی سے طالبان سے مذاکرات کا کہہ چکے تھے۔

قبل ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد امریکی صدرجو بائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے افغانستان میں ناقص پالیسیاں اپنا کر افواج کے انخلاء کی اجازت دی۔

سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی صدارت سے جو بائیڈن کے شرمندگی سے مستعفی ہونے کا وقت آگیا جبکہ ماضی میں امریکا سے افواج کے انخلاء کا معاہدہ ٹرمپ حکومت کے تحت ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: افغانستان پر طالبان کا قبضہ امریکا کی شکست ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Related Posts