سیدہ شہلارضا کیبل آپریٹرز سے ناراض، تحریکِ انصاف پر بھی تنقید جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیدہ شہلا رضا کیبل آپریٹرز سے ناراض، تحریکِ انصاف پر بھی تنقید جاری
سیدہ شہلا رضا کیبل آپریٹرز سے ناراض، تحریکِ انصاف پر بھی تنقید جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبہ سندھ کی وزیرِ حقوقِ نسواں  کیبل آپریٹرز کے رویے سے ناراض ہیں تاہم پی پی پی رہنما شہلا رضا تحریکِ انصاف پر بھی تنقید کرنا نہیں بھولیں، توپوں کا رُخ پی ٹی آئی کی طرف کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت میں صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے کیبل بند ہے۔ 8 بار فون کرچکے ہیں، ہر بار ایک ہی جواب ملتا ہے کہ کام چل رہا ہے۔

پیغام میں وزیرِ حقوقِ نسواں سیّدہ شہلا رضا نے کہا کہ ہم سے بار بار کہا جاتا ہے کہ کیبل 1 گھنٹے میں ٹھیک ہوجائے گی تاہم ایسا نہیں ہوگا اور 2 دن بعد یکم ستمبر کے روز یہ لوگ ہم سے پیسے مانگنے آجائیں گے، یہ کیبل والے ہیں یا پی ٹی آئی والے؟

صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ تحریکِ انصاف اور کیبل والے کام کرتے نہیں، چندہ مانگنے آجاتے ہیں، ہسپتال بنانا ہے یا ڈیم بنانا ہے تو چندہ مانگتے ہیں۔ عوام چندہ نہ دیں تو کام نہیں ہوتا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عالمگیر خان اپنے حلقے میں عوام کی خدمت میں مصروف

Related Posts