وزیرِ اعظم کی ہدایت پر عالمگیر خان اپنے حلقے میں عوام کی خدمت میں مصروف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر عالمگیر خان اپنے حلقے میں عوام کی خدمت میں مصروف
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر عالمگیر خان اپنے حلقے میں عوام کی خدمت میں مصروف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر اپنے حلقے میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں دِکھایا گیا ہے کہ فکس اِٹ کے بانی عالمگیر خان گزشتہ روز صبح سے رات تک اپنے حلقے میں عوام کی خدمت میں مصروف رہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان کو اپنے حلقۂ انتخاب میں گھٹنوں پانی میں ڈوب کر عوام کے مسائل سنتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔ رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان عوام کے مسائل کے حل کیلئے متحرک نظر آئے۔

بارش کی تباہ کاریوں سے متاثرہ حلقے میں رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان نے عوام کی مدد کی اور اپنے حلقے سے کچرہ صاف کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔ فکس اِٹ کے کارکنان بھی رکنِ اسمبلی عالمگیر خان کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف رہے۔ 

https://twitter.com/AKFixit/status/1299424687521439747

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے اراکینِ  اسمبلی کو صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں لوگوں کی مدد کے لئے پہنچنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے حالات سے واقف ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے2 روز قبل  گورنرسندھ کو ٹیلیفون کر کے بارشوں سے ہونیوالے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ  گورنرسندھ لوگوں کو ریلیف کے لیے اقدامات کریں۔ متاثرہ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا بر وقت فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں: ارکان قومی اسمبلی اپنے  حلقوں میں پہنچیں۔وزیر اعظم

Related Posts