بھارتی اداکارہ سوشمیتا سین کا دانیال ظفر کے گیت کیلئے اظہارِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا دانیال ظفر کے گیت کیلئے اظہارِ تحسین
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا دانیال ظفر کے گیت کیلئے اظہارِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار دانیال ظفر کے گیت نے بھارتی اداکارہ کو متاثر کردیا،  سوشمیتا سین نے اڑ چلیے کو سفر کے دوران سنا اور دانیال ظفر کی بے حد تعریف کی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ نے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں سوشمیتا سین کو ایک گاڑی میں سفر کے دوران  دانیال ظفر کا گیت سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہراسگی کیس، گلوکارہ میشا شفیع کی علی ظفر سے مصالحت کی تردید

اپنی بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے سوشمیتا سین نے دانیال ظفر کا گیت اڑ چلیے سنا اور اس کی بے حد تعریف کی۔ انسٹاگرام پوسٹ میں بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ہوا، ڈرائیونگ، کھلا آسمان اور پسندیدہ نغمہ، جو ہم نے بار بار سنا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

بھارت سے تعریف کی صدائیں بلند ہوئیں تو پاکستانی گلوکار بھی خاموش نہ رہ سکے۔ دانیال ظفر نے کہا کہ ڈرائیونگ، کھلا آسمان اور میرا گیت اڑ چلیے، یہی میرا اپنے اس گیت کیلئے خواب تھا جو آپ نے سچ کر دکھایا۔ 

sushmita sen instagram

سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ سوشمیتا سین نے دانیال ظفر کے ردِ عمل کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی گلوکار کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ کی آواز، یہ گانا اور دل کی دھڑکنیں، یہ سب کچھ لوگوں کے خوابوں کو جوڑنے کیلئے بڑی نعمت ہے۔

واضح رہے کہ دانیال ظفر کا گیت اڑ چلیے سب سے پہلے مارچ 2020 میں منظرِ عام پر آیا جس کے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا کہ گانے کی کمپوزنگ اور گائیکی سمیت تمام تر ریکارڈنگ کا عمل صرف 24 گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ 

 

Related Posts