سپر اسٹار بابر اعظم کا کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے ہمدردی کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کورونا وباء کے دوران مشکل میں گھرے ہوئے بھارتیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات و وقت میں میری دعائیں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ یہ ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی کرنے اور مل کر دعا کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے وقت میں ایک دوسرے کی مدد اور دعا کرنے کی ضرورت ہے۔

بابراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری ہر ایک سے درخواست ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور اس کا لازمی خیال رکھیں۔ممتاز بلے باز بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کو فالو کر کے ہی ہم خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

Related Posts