خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان-کوئٹہ روڈ پر قائم انسدادِ اسمگلنگ امن میلہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں بارودی مواد سے بھری گاڑی نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ
دھمالہ تحصیل درازندہ امن میلہ چیک پوسٹ پر موجود کسٹم اہلکاروں اور ایکسائز پر ہوا۔۔۔مقامی صحافی pic.twitter.com/UkdUGFyyhy
— ibrar Wali (@ibrarWaliK) September 26, 2026
واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک 2 سالہ بچہ شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں، کسٹمز حکام اور عام شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
سرکاری حکام کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے ممکنہ گٹھ جوڑ سے جوڑا گیا ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے تناظر میں حملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








