مریم نواز کے سی پی او راولپنڈی پر کرپشن کے سنگین الزامات! لیگی سینیٹر سچ بولنے پر مجبور

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا پر مبینہ طور پر جعلی ایف آئی آر درج کرنے اور کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں تاہم راولپنڈی پولیس نے ان الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حسن مشتاق سکھیرا نے مبینہ کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ سینیٹر کے مطابق ایک شخص کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے اس پر دباؤ ڈالا جاتا ہے اور بعد ازاں اس سے رقم وصول کی جاتی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے سینیٹر افنان اللہ خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں قطعی بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے ایکس پر اپنے ردعمل میں وضاحت کی کہ زیرِ بحث معاملہ تھانہ واہ کینٹ سے متعلق ہے جہاں مدعی مقدمہ کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق درخواست پر متعلقہ ایس پی کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حالات کی مزید تصدیق درکار تھی تاہم مدعی کی میڈیکو لیگل رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور حقائق تک پہنچنے کے لیے الزام علیہان کی گرفتاری فی الحال موخر رکھی گئی تاکہ میرٹ پر تفتیش مکمل کرکے معاملے کا فیصلہ کیا جاسکے۔

راولپنڈی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سینیٹر افنان اللہ خان کی جانب سے کیے گئے بے بنیاد اور بغیر تحقیق الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

Related Posts