کراچی میں پانی کا بحران بڑھنے کا امکان؟ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن
(فوٹو: آن لائن)

 کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو گرڈ ٹرانسمیشن پر طے شدہ تکنیکی شٹ ڈاؤن کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق گھارو گرڈ ٹرانسمیشن پر تکنیکی کام جاری ہے جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن تقریباً 11 گھنٹے بند رہے گا اور بجلی کی فراہمی شام 7 بجے تک معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث شہر کو تقریباً 30 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ واٹر کارپوریشن روزانہ تقریباً 650 ملین گیلن پانی فراہم کرتا ہے تاہم آج بجلی کی بندش کے باوجود شہر کو تقریباً 620 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی عارضی بندش سے بن قاسم، شاہ فیصل، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگی۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بحال ہوتے ہی پانی کی فراہمی بھی معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔

Related Posts