جب بنگلہ دیشی کپتان نے سبز ہلالی پرچم کو زمین پر گرنے سے بچایا! تصویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم کے احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے میدان میں باہمی احترام اور رواداری کی خوبصورت مثال قائم کردی۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے دوران ایک موقع پر پاکستانی پرچم زمین پر گر گیا جسے دیکھ کر نِگار سلطانہ نے فوری طور پر اسے اٹھا کر سنبھال لیا۔

بنگلادیشی کپتان کے اس اقدام کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں جہاں صارفین کی جانب سے ان کے اس عمل کو سراہا گیا۔

Image

صحافی کی جانب سے اس حوالے سے سوال کیے جانے پر نِگار سلطانہ نے کہا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے اور پاکستان اور بنگلادیش کے پرچم ان کے لیے یکساں احترام رکھتے ہیں۔

نِگار سلطانہ کے اس طرزِ عمل کو کھیلوں کے ذریعے قائم ہونے والے باہمی احترام اور مثبت تعلقات کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی پرچم کے احترام کا یہ منظر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے اور صارفین بنگلادیشی کپتان کے اس جذبے کو سراہ رہے ہیں۔

Related Posts