فی تولہ سونا 2100سستا! چاندی کی قدر میں بھی گراوٹ، جانیں 26 ستمبر کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جہاں ایک تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق 26 ستمبر 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کمی سے 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا ایک ہزار 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی بازار میں فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپےگرکر 6 ہزار 903 روپے کی ہوگئی۔

Related Posts