وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےدرہ آدم میں سوئی گیس سپلائی کاافتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SUI-gas
SUI-gas

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا باضابطہ افتتاح کردیا، منصوبہ 350 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

 صوبہ خیبر پختونخواہ میں کوہاٹ کے قصبے درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منصوبہ 350 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا، منصوبے سے درہ آدم خیل کے 5 قبیلوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پر 1 سال میں 83 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ قبائلی اضلاع کے ہر فرد کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی مفت صحت سہولت ملے گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پشاور سے ڈیرہ غازی خان ایکسپریس وے تعمیر سے جنوبی اضلاع کی ترقی ہوگی۔

محمود خان نے سوئی گیس سے محروم دیگر گاؤں کی فیزیبلٹی تیار کرنے، درہ آدم خیل اسپتال کی اپ گریڈیشن اور گرلز کالج کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

Related Posts