شوگر مافیا چینی کی قیمتوں میں اضافے کی واحد وجہ نہیں ہے، رزاق داؤد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

companies registration increasing in Pakistan: razak dawood

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے شوگر مافیا کے علاوہ اور بھی بہت سی وجوہات ہیں۔

ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مشیر تجارت نے وزیر اعظم کے تشکیل کردہ شوگر انکوائری کمیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے آج تک چینی کے ذخائر پر بھی غور نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی برآمدات کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا،چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی بہت ساری وجوہات ہیں جن میں بجلی ، گیس اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی شامل ہیں۔

مشیرتجارت کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور چینی پر بڑھتے ہوئے سیلز ٹیکس نے افراط زر بڑھانے میں کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:حکومت مافیا کے گٹھ جوڑ کے دباؤ میں کسی صورت نہیں آئے گی، شبلی فراز

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ملک میں چینی اور گندم کا کافی ذخیرہ ہے لیکن اس کی کمی کا تاثر پیدا کیا گیا ہے، حکومت نے اس تاثر کو دور کرنے کے لئے گندم اور چینی کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts