اسٹاک مارکیٹ میں 437 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار ی روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100 انڈیکس 437 پوائنٹس اضافے سے 51920 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 45 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے بڑھ کر 7551 ارب روپے ہے۔

اکتوبر میں 100انڈیکس 5794 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 52088 جبکہ کم ترین سطح 46294 رہی اور 7 ارب 92 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس اکتوبر میں مجموعی طور پر 5687 پوائنٹس بڑھا، مہینے کے اختتام پر انڈیکس 51920 پر ہے۔

Related Posts