ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 13 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہوگئی۔

سری لنکن ائیرلائن نے پاکستان کیلئے پروازوں میں اضافہ کردیا

اس کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کے معمولی اضافے کے بعد 2015 اونس کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہو گیا تھا۔

Related Posts