سیالکوٹ واقعہ،سری لنکن ہائی کمشنرکااہم پیغام سامنےآگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ سیالکوٹ، ملزمان طلحہ اور فرحان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:سیالکوٹ واقعےکےبعدسری لنکن ہائی کمشنرنےپاکستانی حکومت کی جانب سےاٹھائےگئےاقدامات پراطمینان کااظہارکردیا۔

سیالکوٹ میں نجی فیکٹری میں ورکرزکےہاتھوں بدترین تشددسےجاں بحق ہونےوالےفیکٹری مینجرکےجسدخاکی کوواپس وطن پہنچادیاگیا۔اس موقع پروزارت خارجہ کےحکام بھی ائیرپورٹ پرموجودتھے۔

ذرائع کےمطابق پاکستان میں موجودسری لنکن ہائی کمشنرنےکہاہےکہ واقعے کےبعدپاکستانی حکومت کی جانب سےاب تک اٹھائےگئےاقدامات پرمطمئن ہیں،ہم نےدیکھاکہ واقعےمیں ملوث لوگوں کوبڑی تعدادمیں گرفتارکرلیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پریانتھا کمارا قتل کیس، مزید 7ملزمان زیر حراست، گرفتاریاں 131 ہوگئیں

انہوں نےکہاکہ پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات ہیں لیکن اس واقعےکےبعدان تعلقات پرکوئی منفی اثرنہیں پڑےگا،انہوں نےاس بات کایقین دلاتےہوئےکہاکہ سری لنکااورپاکستان کےدرمیان پہلےبھی دوستانہ تعلقات تھےاورآئندہ بھی رہیں گے۔

Related Posts