پریانتھا کمارا قتل کیس، مزید 7ملزمان زیر حراست، گرفتاریاں 131 ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریانتھا کمارا قتل کیس، مزید 7ملزمان زیر حراست، گرفتاریاں 131 ہوگئیں
پریانتھا کمارا قتل کیس، مزید 7ملزمان زیر حراست، گرفتاریاں 131 ہوگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا مشتعل ہجوم کی نفرت کی بھینٹ چڑھ گیا، پولیس نے مزید 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کی گئی گرفتاریاں 131 ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر پریانتھا کماراپر تشدد کرکے انہیں ہلاک کردیا گیا، مشتعل ہجوم نے سری لنکن شہری کی لاش کو بھی آگ لگادی۔ پولیس نے مزید ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں:

مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک پریانتھا کمار ملنسار انسان تھے۔محلے دار

سانحہ سیالکوٹ، ملزمان طلحہ اور فرحان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

سانحہ سیالکوٹ، اشتعال انگیزی پھیلانے والے ملزم سمیت 7ملزمان زیر حراست

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں اب تک 131 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ گرفتاریاں فوٹیج اور کالز ڈیٹا کی مدد سے کی گئی ہیں۔ ملزمان سے تفتیش کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی حکومت نے واقعے کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ تکلیف دہ واقعہ ہے۔ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ ایسے واقعات کی اجازت نہیں دے سکتا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب پولیس نے سری لنکن فیکٹری مینیجر پریانتھا کمارا کو تشدد کر کے قتل کرنے کے مقدمے میں مزید 7 افراد کو گرفتار کرلیا،13 ملزمان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔ملزمان سے تفتیش کی جائے گی۔ 

گزشتہ روز سانحہ سیالکوٹ کے 13 مرکزی ملزمان کو فوجداری عدالت کے جج ظریف احمد کے سامنے پیش کیا گیا، پولیس کی درخواست پر عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ ریمانڈ دے دیا۔ملزمان میں عدنان، فرحان، ادریس، طلحہ اور عمران شامل تھے۔ 

Related Posts