اشتعال اور تشدد سے صورت حال بہتر نہیں ہوگی، ترجمان کے الیکٹرک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشتعال اور تشدد سے صورت حال بہتر نہیں ہوگی، ترجمان کے الیکٹرک
اشتعال اور تشدد سے صورت حال بہتر نہیں ہوگی، ترجمان کے الیکٹرک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے عملے پر ہونے والے تشدد پر رد عمل دیتے ہوئے کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ اشتعال اور تشدد سے صورت حال بہتر نہیں ہوگی۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کے عہدے داروں کے رویے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، کے الیکٹرک قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے اور قانونی کارروائی بھی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ادارے یا عملے پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، اشتعال اور تشدد سے صورت حال بہتر نہیں ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ قابل مذمت ہے، ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کا عملہ نادہندگان کی بجلی منقطع کرنے گیا تھا، بجلی چوری، اور بلوں کی ادائیگی کے بغیر متواتر بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں:ٹمبر مارکیٹ کے دکانداروں کا کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد

اُنہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بجلی کی قیمتوں کو حوالے سے گفتگو کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک بجلی کی قیمتوں کا تعین نہیں کرتا حکومت پاکستان اور نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتیں تعین کی جاتی ہے۔

Related Posts