ٹمبر مارکیٹ کے دکانداروں کا کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹمبر مارکیٹ کے دکانداروں کا کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد
ٹمبر مارکیٹ کے دکانداروں کا کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے ٹمبر مارکیٹ کے دکانداروں نے کے الیکٹرک کی 3گاڑیوں اور عملے کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک ٹیم ٹمبر مارکیٹ کی بجلی کاٹنے کے لئے پہنچی تو دکاندار طیش میں آگئے اور انہوں نے عملے کو یر غمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

شرجیل گوپلانی صدر ٹمبر مرچنٹ گروپ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ مارکیٹ کی بجلی کاٹنے لگا تھا، کے الیکٹرک عملہ دکانوں کے میٹر اور، جمپر کاٹنے میں مصروف تھا۔

شرجیل گوپلانی نے کہا کہ جب عملے کو میٹر اتارنے اور جمپر کاٹنے سے منع کیا گیا لیکن وہ نہیں مانے جس کے بعد دکانداروں عملے اور گاڑیوں کو یرغمال بنایا۔

مزید پڑھیں:بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک میں احتجاجی مظاہرے

شرجیل گوپلانی صدر ٹمبر مرچنٹ گروپ کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک عملے کو کارخانے میں بٹھا دیا گیا تھا، جبکہ انہیں پانی اور پنکھا بھی فراہم کیا گیا تھا۔

Related Posts