جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے بحرین سے بذریعہ گلف ایئر لائن کی پرواز GF 752 سے کراچی پہنچنے والے بلال غنی نامی مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر روک کر اس کےہمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا۔

مسافر سے پوچھا گیا کہ اس کے سامان میں کوئی ممنوعہ اور قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء موجود ہیں تو مسافر نے اس طرح کی اشیاء کے بارے میں انکار کیا ۔

جواب سے غیرمطمئن ہونے پر مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو سامان میں موبائل فونز/ آئی پیڈ ،ایپل واچز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز پارٹس، پرفیوم، لیڈیز برانڈڈ شوز اور کافی کی نشاندہی ہوئی۔

کراچی پولیس کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن، 300افراد گرفتار

جس پر مسافر کے سامان کو کسٹمز کے عملے نے اپنی تحویل میں لے کر مسافر کو حراست میں لے لیا ہے ۔

Related Posts