کراچی پولیس کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن، 300افراد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے شہرِ قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم گیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے دوران مزید 300 افراد گرفتار کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ اور قریبی علاقوں میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف گزشتہ شب بھی سرچ آپریشن کیا۔ الاصف اسکوائر اور اطراف میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو تلاش کیا گیا۔

گاڑیوں میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان سے گئے

پولیس نے آپریشن کے دوران سیکڑوں مشتربہ افراد گرفتار کر لیے۔ ایسے تمام افراد جن کے کوائف مکمل اور قانونی طور پر درست نکلے، انہیں رہائی دے دی گئی۔ نامکمل کوائف والوں کو کچھ وقت دے دیا گیا تاکہ کوائف چیک کیے جاسکیں۔

کوائف درست ہونے کی صورت میں غیر ملکی شہریوں کو رہائی دی جاسکتی ہے تاہم مکمل طورپر غیر قانونی رہائش پذیر تارکینِ وطن کو سلطان آباد کیمپ منتقل کرنے کے احکامات پر عملدرآمد جاری ہے۔

سرچ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی بڑی تعداد میں فعال کیا گیا ہے۔ 3 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری آپریشن کے دوران غیر قانونی تارکینِ وطن کی تلاش کیلئے 500 فلیٹس کی تلاشی لی گئی۔ 300 گرفتار افراد کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts