اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی، ملزم کا خاکہ تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی، ملزم کا خاکہ تیار
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی، ملزم کا خاکہ تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہر اقتدار میں موجود ایف 9پارک میں لڑکی کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزمان میں سے ایک کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔

رات 11:40 بجے اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ زیادتی ہونے کے چند گھنٹے بعد، دارالحکومت کے مارگلہ پولیس اسٹیشن میں دفعہ 376 (ریپ کی سزا) کے تحت ایک (ایف آئی آر) درج کرائی گئی۔

پولیس کے ترجمان جواد تقی کے مطابق، خاکہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے، خاکے کا موازنہ پارک کے میدان میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جائے گا۔

خاکے کے پروفائل میں درج تفصیلات میں یہ بھی شامل ہے کہ ملزم کا قد 5 فٹ 10 انچ تھا جبکہ اس کی عمر 35 سال کے لگ بھگ تھی۔ مشتبہ شخص کی رنگت دھندلی تھی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں دو افراد کی لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

درج کرائی گئی ایف آئی آر میں، متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ جمعرات کی رات تقریباً 8 بجے اپنے دوست امجد کے ساتھ F-9 پارک گئی تھی، جب ”دو افراد نے ہمیں بندوق کی نوک پر روکا اور ایک جنگل کی طرف لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Related Posts