میں کوئی خواجہ سرا یا عورت نہیں، حازم بنگوار سوشل میڈیا صارفین پر برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میں کوئی خواجہ سرا یا عورت نہیں، حازم بنگوار سوشل میڈیا صارفین پر برہم
میں کوئی خواجہ سرا یا عورت نہیں، حازم بنگوار سوشل میڈیا صارفین پر برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر یا خاتون نہیں ہیں اور سوشل میڈیا صارفین سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ان کی توہین کرنا بند کریں۔

نارتھ ناظم آباد، کراچی کے نئے اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر تعینات ہونے کے بعد سے، 29 سالہ نوجوان شہر میں دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

حازم بنگوار کی مختلف قسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، بہت سے لوگوں نے ان کے ذاتی انداز پر تنقید کی اور انہیں ”بے اثر” قرار دیا، جب کہ بعض افراد ان کی ”ٹرانس جینڈر” کے طور پر درجہ بندی کر رہے ہیں۔

بہت سے لوگ حازم کی مبینہ طور پر اگست 2018 میں پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ بھی پھیلا رہے ہیں، جبکہ حازم کی جانب سے اس پوسٹ کی تردید کی گئی ہے، حازم کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر، اس طرح کی ایک بھی ٹویٹ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم رہنما، سابق وفاقی وزیر بابر غوری ایک بار پھر امریکا روانہ

حازم بنگوار کا کہنا ہے کہ ”کچھ غلط فہمیاں ہیں جنہیں میں دور کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے کبھی کوئی رنگین جھنڈا نہیں اٹھایا، نہ ہی میں نے کبھی کوئی تصویر پوسٹ کی جس میں اسے پکڑا ہوا ہے – یہ جعلی ہے، یہ سچ نہیں ہے۔ میں نے خود کو کبھی کسی تنظیم سے منسلک نہیں کیا۔

Related Posts