آرمی چیف جنرل عاصم منیر پانچ روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، جہاں وہ ولٹن پارک کانفرنس میں شرکت اور دفاعی حکام سے بات چیت کریں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصر منیر 9 فروری تک دفاع سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر پانچویں یوکے پاک اسٹیبلائزیشن کانفرنس سے خطاب کریں گے، پاک اسٹیبیلائزیشن کانفرنس 5 سے 8 فروری تک ولٹن پارک میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:مظلوم کشمیریوں کو مسلح افواج کے سربراہان کا شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

کانفرنس کا موضوع جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام، جغرافیائی سیاست اور دیگر چیلنجز کی واپسی ہے، کانفرنس کے مشترکہ میزبان برطانیہ کے آرمی چیف سرپیٹرک سینڈرز ہوں گے۔