طلباء وطالبات کاشایان شاہ کے قاتل کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sindhi students protest in islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سندھی طلباء وطالبات نے اپنے ساتھی شایان شاہ کے قاتل کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں جاںبحق ہونے والے مہران یونیورسٹی سندھ کے طالب علم شایان شاہ کا والد بھی سراپائے احتجاج تھا۔

مہران یونیورسٹی سندھ کے طالب علم شایان شاہ کو گزشتہ دنوں اسی یونیورسٹی کے بس ڈرائیور نے بس کے نیچے کچل ڈالا جس سے شایان کی موت واقعہ ہوئی شایانِ شاہ کے والد اور دوستوں کا کہنا ہے کہ یہ بس ڈرائیور پہلے بھی اسی طرح کی وارداتیں کرکے چھ اسٹوڈنٹس کی زندگیوں سے کھیل چکا ہے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ٹرانسپورٹ انچارج کی ملی بھگت سے اب تک ملزم کو گرفتاری کےلئے پیش نہیں کیا جارہا جو کہ ہمارے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

مزید پڑھیں:اے جی سندھ ایمپلائی ویلفیئرایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

بس ڈرائیور ایف آئی آر میں نامزد ہےاس کے باوجود پولیس گرفتار نہیں کررہی ہمارے گھر پر روزانہ کی بنیاد پر تیس سے چالیس افراد آکر ہمیں جان سے مارنے کے دھمکیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنا کیس واپس لے لو ہم اپنا کیس کیسے واپس لے سکتے ہیں۔

ہمارا جوان بیٹا ان ظالموں نے مار ڈالا الٹا ہمیں ہی دھمکیاں دی جارہی ہیں ہمارے بیٹے کا قتل اصل میں یونیورسٹی کی انتظامیہ کی نااہلی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں بطورِ والد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان سے درخواست کرتاہوں کہ میرے بیٹے کے قاتل کو گرفتار کیا جائے اور اس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ہمیں فوری انصاف مہیا کیا جائے۔

Related Posts