زمبابوے کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے کھلاڑی نظر انداز ہوئے۔ناصر شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nasir hussain shah message over covid situation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے شکوہ کیا ہے کہ زمبابوے کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ میں سندھ کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِاطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا لیکن یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ سندھ سے ایک بھی کھلاڑی اس میں شامل نہیں ہے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسی طرح ماضی میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں سندھ سے کھلاڑی شامل کرنے کی بجائے ہمیں نظر انداز کیا گیا۔ سندھ کے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ نہیں ملتی۔

وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کو تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس پر سندھ کے عوام اب چپ نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی ٹیگ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے زمبابوے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

Related Posts