پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے زمبابوے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے زمبابوے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے زمبابوے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کیلئے زمبابوے ٹیم آج اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک ہفتے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا جس کا مقصد مہلک کورونا وائرس کی روک تھام ہے۔

تین میچز پر مشتمل ون ڈے کرکٹ سیریز رواں ماہ 30 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ زمبابوے ٹیم 5 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے لاہور پہنچے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 نومبر سے شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 22 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے 50 اوورز پر مشتمل فارمیٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی غرض سے اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کیخلاف سیریز، پاکستان کے22 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان

Related Posts