پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 140 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 140 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے، اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ کوروناایس او پیزکونظر انداز کرنےکے نتائج ظاہر ہونے لگے ہیں۔

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیراسدعمرنے کہا ہے کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کرتےتوزندگی اورمعاش سےمحروم ہوجائیں گے۔

اسد عمرکا کہنا ہے کہ کوروناایس او پیزکونظر انداز کرنےکے نتائج ظاہر ہونے لگے ہیں، ہم تمام ایس او پیز کو نظرانداز کرکے غلطی کےمرتکب ہورہےہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی، یہ شرح چند ہفتوں پہلے کےمقابلے میں 140فیصد زیادہ ہے۔

Related Posts