سندھ حکومت کا بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 200 ارب رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh approves Rs 1477 billion budget for new financial year

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت نے نئے مالی سال 2020-21میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 200ارب رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، سندھ کے ترقیاتی پروگرام کی رقم پچھلے سال 170ارب تھی۔

سندھ حکومت کی بجٹ تیاریاں جاری ہے ،نئے مالی سال کابجٹ15جون کوپیش ہوگا ، نئے مالی سال 2020-21میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 200ارب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سندھ کے ترقیاتی پروگرام کی رقم پچھلے سال 170ارب تھی۔

بجٹ میں 180ارب صوبائی اے ڈی پی،20ارب مختلف اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کے لیے ہوں گے ، سندھ کو 55ارب عالمی اداروں جبکہ 24ارب وفاق سے ملنے کا امکان ہے۔

تعلیم،صحت،ورکس اینڈسروسزسمیت دیگرمحکموں کا بجٹ بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے ، تعلیمی شعبے کا بجٹ21سے بڑھاکر24ارب کرنے اور محکمہ صحت کابجٹ 23.5سے بڑھاکر30ارب کرنے کی تجویز ہے۔

محکمہ ثقافت کے لیے ڈیڑھ ارب مختص کئے گئے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کو30کروڑترقیاتی بجٹ ملے گا 74منصوبے70فیصدمکمل ہیں ان کو 100 فیصد فنڈز دیکر مکمل کیا جائے گا۔

محکمہ سرمایہ کاری کیلئے25کروڑ اور زکواۃ عشرکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 40کروڑ مختص کئے گئے ہیں ، محکمہ محنت کے لئے 10کروڑ جبکہ ترقی نسواں کے لئے 20کروڑترقیاتی بجٹ ہوگا۔

مزید پڑھیں:کراچی دنیا کے 10بدترین شہروں میں شامل، عالمی جریدے نے رینکنگ جاری کر دی

محکمہ داخلہ کیلئے9ارب اور محکمہ صنعت کیلئے 2ارب کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے جبکہ لائیو اسٹاک فشریز کیلئے 1ارب 80 کروڑ ، اقلیتی امور کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 1ارب مختص کئے ہیں۔

محکمہ اطلاعات کیلئے20کروڑ،ٹرانسپورٹ کیلئے7ارب12کروڑ80 لاکھ ترقیاتی بجٹ ، محکمہ ماحولیات کیلئے1ارب20کروڑکاترقیاتی بجٹ رکھا جائے گا جبکہ محکمہ قانون کے لئے 1.5ارب روپے رکھے جائیں گے۔

محکمہ کھیل ،امورنوجوانان کیلئے 2ارب 80کروڑ رکھنے کی تجویزہے ، 1ارب17کروڑکالج ایجوکیشن کیلئے 4ارب80کروڑ رکھے جائیں گے جبکہ یونیورسٹیز بورڈز کیلئے4 ارب 30کروڑ،محکمہ زراعت کابجٹ2 ارب 67 کروڑ ہوگا۔

Related Posts