کورونا سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات نمائشی ہیں۔نصرت سحر عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات نمائشی ہیں۔نصرت سحر عباسی
کورونا سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات نمائشی ہیں۔نصرت سحر عباسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی سیاسی رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات نمائشی ہیں۔

جی ڈی اے رہنماؤں بشمول حسنین مرزا، عبدالرزاق راہموں اور ڈاکٹر رفیق بانبھن کے ہمراہ ایک مشترکہ بیان میں رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کے وزراءخود نمائی کے شوقین ہیں۔براہِ کرم میڈیا کے بھائیوں کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کریں۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکنِ اسمبلی  نصرت سحر عباسی نے کہا کہ میڈیا نمائندے بھی انسان ہیں ، ان  بھائیوں اور ان کے بچوں کا احساس کیا جائے۔ سندھ سرکار دوسروں کو نصیحت خود فصیحت کی مثال بنی ہوئی ہے۔

رکنِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ عوام کو تنہائی اختیار کرنے کا سبق دینے والوں کا میڈیا کانفرنسز پر زور ہے۔ پیپلزپارٹی کے وزراء میڈیا کا ہجوم بلا کر سیاست کررہے ہیں۔کورونا سے تحفظ کی تدبیر کریں نہ کہ سیاست۔سیاست اور دوسروں پر تنقید کے لئے زندگی پڑی ہے۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وزراء کی پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت پر تنقید کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔خدارا پریس کانفرنسوں سے کچھ وقت کے لئے گریز کیا جائے۔خود نمائی کے شوقین حضرات ویڈیو بیان سے کام چلا سکتے ہیں۔

Related Posts