سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال کو قرنطینہ سینٹر بنا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال کو قرنطینہ سینٹر بنا دیا
سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال کو قرنطینہ سینٹر بنا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے کراچی میں قائم ایکسپوسینٹر فیلڈ ہسپتال کو قرنطینہ سینٹر بنا دیا ہے جس کیلئے باضابطہ نوٹیفیکیشن  بھی جاری کیا گیا۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آج سے ہی ایکسپو سینٹر بھیجنا شروع کردیا جائے گا۔

اس سلسلے میں کراچی کے تمام ڈی ایچ اوز (ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز) کو مراسلے جاری کردئیے گئے ہیں جس میں انہیں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کو ایکسپو سینٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی سیکریٹری اطلاعات رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ سندہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ریلیف فنڈ کے لیے رکھے گئے 10 ارب 60 کروڑ روپئے کرپشن کی نذر ہو جائیں گے۔

نصرت سحر عباسی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ زرداری لیگ کے لوگ جو پہلے پیسوں کی لانچیں بھر کے بیرونی ملک لے گئے تھے وہ اب رقم کے جہاز بھر کر باہر بھاگنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مریضوں میں اضافے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، نصرت سحر عباسی

Related Posts