جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ
جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا، حکومت نے این سی او سی سے درخواست کی ہے کہ جرم کے مرتکب افراد کے شناختی کارڈ بلاک کردئیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ صحت سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو خط لکھ دیا جس میں 36 ملزمان کے نام شامل ہیں جو شہریوں کو کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے مرتکب ہوئے۔

این سی او سی کو لکھے گئے خط میں وزارتِ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کے عزیز بھٹی تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 749 کے مطابق 10 اگست کو درج کیے گئے مقدمے کے تحت 36 افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا الزام ہے۔

مذکورہ 36 افراد جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے الزام میں زیرِ حراست ہیں اور مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزارتِ صحت سندھ نے درخواست کی کہ نمز میں درج کیا گیا جعلی ڈیٹا ضائع کیا جائے اور نادرا سے رجوع کرکے شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں۔ 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے رواں ماہ اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گروہ کو پکڑ لیا تھا جو ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں ملوث پائے گئے۔

امجد خان نامی شخص پکڑا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بیان کے مطابق مذکورہ شخص ملک سے باہر جانے والے شہریوں کو کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ فروخت کرتا ہوا پایا گیا۔

آن لائن ویکسینیشن سرٹیفکیٹ مہیا کرنے پر ملزم امجد خان عوام سے پیسے وصول کرتا تھا۔ ٹریول ایجنٹ شہاب خان کو بھی امجد کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے نے این سی او سی کو موصول شکایات پر مذکورہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کی گاڑی لفٹ کرنا اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

Related Posts