اسلام آباد کی پارکنگ ایریاز پر شورومز مافیا کا قبضہ، شہری پریشان، انتظامیہ خاموش تماشائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کی پارکنگ ایریاز پر شورومز مافیا کا قبضہ، شہری پریشان، انتظامیہ خاموش تماشائی
اسلام آباد کی پارکنگ ایریاز پر شورومز مافیا کا قبضہ، شہری پریشان، انتظامیہ خاموش تماشائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا کے تمام پبلک کار پارکنگ پر کار شورومز مافیا کا قبضہ، شہری اپنی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے پریشان، ٹریفک پولیس اور سی ڈی اے کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہری نے بتایا کہ ہم لوگوں نے اس ایریا میں اپنے آفس بنائے ہوئے ہیں ان آفسز کا ماہانہ لاکھوں میں کرایہ ادا کرتے ہیں لیکن ہمارے ساتھ بہت برا سلوک کیا جارہا ہے۔  پارکنگ ایریا میں مختلف کا شورومز مالکان کی گاڑیاں سیکڑوں کی تعداد میں کھڑی ہیں جبکہ ہمیں بالکل پارکنگ نہیں ملتی ہے، مجبوراً ہمیں اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر کھڑی کرنا پڑتی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ کار شو رومز مافیا کی طرف سے یہ اجارہ داری ایک عرصے سے قائم ہے۔ آج تک نہ تو ٹریفک پولیس اور نہ ہی سی ڈی انفورسمنٹ والوں نے آکر اس ناجائز پارکنگ کے خلاف آپریشن کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی ٹریفک بھی ناکام ہو چکے ہیں، اس ناجائز پارکنگ کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتی ہے، مگر کار شورومز مافیا کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم لوگ اس وجہ سے اذیت میں مبتلا ہیں۔ فٹ پاتھ پر گاڑی کھڑی کرنے سے اکثر گاڑی کا نقصان ہوتا ہے۔

شہریوں کا مزید کا کہنا ہے کہ اس طرح پارکنگ پر قبضہ کرنا آسان کام نہیں، یقیناً یہ سی ڈی اے اور پولیس کی ملی بھگت سے پارکنگ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہم سی ڈی انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سارے اسلام آباد سے پبلک پارکنگ ایریا کو کار شورومز مافیا سے خالی کرائیں اور ہماری جان چھڑائیں۔

Related Posts