صرافہ بازار میں بھونچال! سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی! فی تولہ 3 لاکھ 98 ہزار کا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ چاندی کی قدر میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق بدھ 18 نومبر 2026 بروز کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کمی سے 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 8 ہزار 573 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 859 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار 532 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مقامی صرافہ بازار میں سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی تولہ چاندی 180 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 48 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی اونس قیمت 100 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 764 ڈالر پر آگئی۔

Related Posts