کشمیر کے بچوں کو بھارتی جیلوں میں قید کیا جارہا ہے، دنیا کو کوئی فکر نہیں۔شیریں مزاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کے بچوں کو بھارتی جیلوں میں قید کیا جارہا ہے، دنیا کو کوئی افسوس نہیں۔شیریں مزاری
کشمیر کے بچوں کو بھارتی جیلوں میں قید کیا جارہا ہے، دنیا کو کوئی افسوس نہیں۔شیریں مزاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا ہے کہ کشمیر کے بچوں کو بھارت کی جیلوں میں قید کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی مظالم پر دُنیا کو کوئی فکر یا افسوس نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی  وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہم نے 2014ء میں عالمی برادری کو آگاہ کیا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کو اپنا ایجنڈا بنا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر ایک بار پھر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی نعمت اللہ شہید

وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ آج انتہا پسندوں کی ہرزہ سرائیاں نظر انداز کرنے کے باعث نریندر مودی کا فاشسٹ ایجنڈا آگے بڑھایا جارہا ہے جبکہ وہ نیو کلیئر دھماکوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ بھارتی فوج پیلٹ گنز کا اندھا دھند استعمال کررہی ہے جس سے کشمیر کی نوجوان نسل نابینا ہو رہی ہے۔ ایسے میں دنیا کی طرف سے تشویش کا برائے نام اظہار قبول نہیں کیاجاسکتا۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے ظالمانہ بھارتی اقدام کے بعد  نافذ کرفیو آج  67ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی آمدورفت اور مواصلات کا نظام بدستور مکمل طور پر  بند ہے۔

بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل سخت پہرے کے باعث مظلوم کشمیریوں کو ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ معمولی اور زندگی بچانے والی ادویات بھی دستیاب نہیں۔  انتظامیہ کے اصرار کے باوجود والدین نے بچوں کو کرفیو کے نفاذ کے دوران اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ کشمیری والدین کو بھارتی فوج سے اپنے بچوں کی جان کی حفاظت کی کوئی امید نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 67واں روز،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا نظام بدستور بند

Related Posts