ایل او سی پر ایک بار پھر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی نعمت اللہ شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Four injured in unprovoked firing across LoC by Indian forces

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی نعمت اللہ ولی شہید ہو گئے جبکہ 2 خواتین زخمی ہوئیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کنٹرول لائن کے قریب بروہ اور چیری کوٹ سیکٹر میں سیریاں گاؤں سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین زخمی ہوئیں جبکہ سپاہی نعمت اللہ کی شہادت کے بعد پاک فوج نے بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی ہر شہر میں فضل الرحمان آزادی مارچ کا استقبال اور سپورٹ کرے گی۔بلاول بھٹو

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے دوران  پاک فوج نے ان تمام بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی گئی تھی جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاک فوج کی گولہ باری سے بھارتی چوکیاں تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل  بھارتی ناظم الامور کو سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا، ترجمان نے کہا ہےکہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔

ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی افواج نے 6 اور 7 اکتوبر کو  ایل او سی پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

Related Posts