بلاول بھٹو زرداری کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے ریمارکس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلیکٹڈ حکومت جمہوریت اور آئین پر مسلسل حملے کر رہی ہے،بلاول بھٹو
سلیکٹڈ حکومت جمہوریت اور آئین پر مسلسل حملے کر رہی ہے،بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ بلاول کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی مہیا کرنے کے متعلق درخواست کی سماعت آج سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی،  جس کے بعد عدالتِ عالیہ سندھ نے وزارتِ داخلہ کو چیئرمین پی پی پی کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم جاری کیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بلاول بھٹو زرداری کے متعلق رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی جان کو خطرات ہیں، سیکیورٹی فراہم کرنے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔

عدالتِ عالیہ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو کالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی سیکیورٹی گارڈ کی بھی اجازت دیتے ہوئے سیکیورٹیئ سے متعلق درخواست کو نمٹا دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی ہوئی، شدید احتجاج کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری

Related Posts