معمولی تکرار پر شہری قتل، بیوہ شازیہ بی بی کی حکومت سے انصاف کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rawalpindi killed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:خیبر پختونخوا میں معمولی تکرار پر شہری قتل، پولیس نے ملزمان کے ساتھ ملکر مقدمہ دبا دیا، مقتول کی بیوہ نے حکومت سے انصاف مانگ لیا۔

خیبرپختونخوا کے نواحی علاقے ملکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدالرحیم عباسی ولد محمد سلمان ساکن ملکوٹ تھانہ بکوٹ ضلع ایبٹ آباد 5 جولائی تقریباً چار بجے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا گیا ۔

نزعی بیان کے مطابق ان کا موٹر سائیکل ایک موٹر سائیکل سے ٹکرایا جس کے بعد معمولی تکرار کے بعد مخالف پارٹی نے بذریعہ فون کچھ بندوں کو بلایا اور عبدالرحیم عباسی کو قتل کر دیا ،وقوعہ کا رخ بدلنے کیلئے قتل کو ایکسیڈنٹ کا رنگ دیا گیا ۔

پولیس کی ملی بھگت سے کمزور ایف آئی آر کاٹی گئی اور اس میں صرف ایکسیڈنٹ کی دفعات شامل کی گئیں، عبدالرحیم عباسی اپنے گھر کے واحد کفیل تھے ،ان کی 9 سال کی ایک بیٹی جبکہ بیوہ حاملہ ہے۔

مزید پڑھیں:سی ڈی اے نے غریبوں کا جینا محال کردیا، لاک ڈاؤن میں بھتہ ڈبل

مقتول کی بیوہ شازیہ بی بی کا کہنا ہے کہ پولیس کارروائی میں غفلت کر رہی ہے ،انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ،آئی جی خیبر پختونخوا ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور اپیل ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Posts