پاکستانی کونسے ڈرامے زیادہ شوق سے دیکھ رہے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے، ڈرامے صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہوتے بلکہ پڑوسی ملکوں میں بھی انھیں بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

کچھ ایسے ڈرامے ہیں جو اپنی کہانی اور کاسٹ کی وجہ سے عوام میں کافی مقبول ہورہے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں ناظرین و سامعین اس وقت کن پاکستانی ڈراموں کو شوق سے دیکھ رہے ہیں:

تیرے بن

جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل تیرے بن ناظرین و سامعین میں کافی مقبول ہورہا ہے، یوٹیوب پر ڈرامے کی ہر قسط کو 27 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

مجھے پیار ہوا تھا

Mujhe Pyar Hua Tha Episode 4: It's Saad Vs. Areeb Now - HIP

ٹی آرپی کے حساب سے دوسرے نمبر پر مجھے پیار ہوا تھا ہے جس کی ہر قسط کو یوٹیوب پر 15 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

سرِ راہ

Twitterati can't stop talking about first episode of 'Sar-e-Rah'

صبا قمر کا ڈرامہ سرِ راہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، اس کی ہر قسط کو یوٹیوب پر 8 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں سال کونسے پاکستانی ڈرامے پیش کیے جائیں گے؟

قلندر

Muneeb Butt and Komal Meer's upcoming drama Qalandar is about faith in God making everything work out - Film & TV - Images

ناظرین و سامعین کو ڈرامہ سیریل قلند بھی بہت پسند آرہا ہے، اس فہرست میں یہ چوتھے نمبر پر آتا ہے، ڈرامے کی ہرقسط کو یوٹیوب پر 7 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

کالا ڈوریا

Kala Doriya Episode-3 Review | OyeYeah

اداکار عثمان خالد بٹ اور ادکارہ ثناء جاوید کا ڈرامہ کالا ڈوریا اس فہرست میں 5 ویں نمبر پر ہے، جس کی ہر قسط کو یوٹیوب پر 6 ملین سے زائد باردیکھا جاچکا ہے۔

Related Posts